سوات میں توہین مذہب کے الزام پر مقامی سیاح کا قتل اور تھانہ جلانے کی ایف آئی آر درج

June 22, 2024

سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے قتل اور پولیس اسٹیشن جلانے کے واقعات کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس نے توہین مذہب کا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوات کے علاقے مدین میں ایک مقامی سیاح کو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر ہلاک کردیا تھا۔