سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوتا تو ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی، سینیٹر عرفان صدیقی

August 06, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا تو اس ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہحکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، تاہم آٹھ ججوں کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین کی کھلی توہین ہو رہی ہو تو پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ آئین کا تحفظ کرے۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہر رکن نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہم نے آئین کی عزت اور تکریم کی بحالی کےلیے یہ اقدام کیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آئین کی ماں ہونے کے ناتے آئین کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے۔