درد اور نشاطِ درد کو ٹالے ہوئے تو ہیں
ہم اس طرح سے خود کو، سنبھالے ہوئے تو ہیں
(صداقت علی نیّر)
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے ہیں، وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی۔
مائی کلاچی روڈ کے مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوگئی، مقتولہ انیلہ کے لواحقین ڈاکس پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار آشیش ودیارتھی اور اُن کی اہلیہ روپالی باروا سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
سینڈرا نے بعد میں بگ باس سے التجا کی کہ انہیں گھر بھیج دیا جائے تاکہ وہ اپنے شوہر کے پاس جا سکیں، کیونکہ وہ پیرو اور کامارودین کی دوبارہ جارحانہ حرکت سے خوفزدہ ہیں۔
اداکارہ کریتی سینون کی بہن نوپور سینون نے طویل عرصے بعد اسٹیبن بین سے اپنی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نےبولر مستفیض الرحمان کے بھارتی لیگ معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسدرضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے، خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی، لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں، خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوئی۔
وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
نازیبا حرکت کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا کر ایک خاتون نے انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے کہا ہے کہ ملک فتح حاصل کرے گا، مذاکرات نہیں کرے گا ،ہار نہیں مانے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے ترقی کا سفر جاری رہے گا، مجھے وزیر اعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق صدر نکولس مادورو اور ان کی بیوی پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو علم ہونا چاہیے کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔
امام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شائقن کو خوشخبری سنائی، انہوں نے بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔