Advertisement

ہوا میں ڈرون اور زمین پر گاڑی بن جانے والا روبوٹ

May 27, 2019
 

گزشتہ دنوں ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو ایک طرف تو ہوا میں پرواز کرتا ہے اور دوسری طر ف گاڑی کی طر ح زمین پر بھی چلتا ہے ۔یہ کواڈ کاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین پر پہنچتے ہی اس کے پر وپیلر بازو خمیدہ ہو کر پہیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ماہرین کی جانب سے اس کو ’’ ایف اسٹار‘‘(فلائنگ اسپرول ٹیونڈ آٹو نامس روبوٹ ) کا نام دیا گیا ہے ۔ اس روبوٹ کو گاڑی میں تبدیل کرنے کا کام یاب مظاہرہ اسرائیل میں واقع بین گور یویونیورسٹی کے ماہرین نےسر انجام دیا ہے ۔اس پر نصب چار پروپیلر (پنکھڑیاں )اٹھان کی قوت فراہم کرتی ہیںاور ڈرون کسی بھی سمت بآسانی پرواز کرسکتا ہے ۔ لیکن پروپیلر کے بازوئوں کے ساتھ چار گھومتے پہیے بھی نصب ہیں ،جس میں برش لیس موٹریں لگائی گئی ہیں ۔یہ پروپیلر کو پہیوں کیصورت میںچلاتی ہیں اور گاڑی آٹھ فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔زمین پر ٹکتے ہی اس کے پروپیلر 55 درجے پر خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہےاور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی (سرچ اور ریسکیو) کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ملبے اور تنگ جگہوں پربآسانی 400 کلوگرام وزنی اشیا، دوا یا خوراک بھی لےجاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف اطلاقات کے لیے ڈرون روبوٹ کے کئی ورژن پر کام ہورہا ہے۔بین گوریون یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیوڈ زروک کے مطابق اگلے مرحلے میں بہتر پروگرام اور الگورتھم بنا کر اس کی رفتاراور کارکردگی کومزید بہتر کیا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں