سجل اور احد رضامیر کی منگنی پر صبور علی کا پیغام

June 11, 2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی منگنی پر سجل کی بہن صبور علی نے دونوں کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ کی اس مشہور ترین جوڑی نےحال ہی میں گہری دوستی کو ایک نئے رشتے کا نام دیا ہے، دونوں کی منگنی سادگی سے سرانجام پائی جس میں صرف گھر والےاور قریبی احباب ہی شریک تھے۔سجل علی کی چھوٹی بہن صبور نے منگنی کے بعد بہن اور ہونے والے بہنوئی کیلئے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت سا پیغام لکھا۔انسٹا گرام پرصبورعلی نے لکھا کہ جب میں نے اپنی ماں کو کھویا تو میرے 2 بہن بھائی ہی میرا سب کچھ بن گئے، ان میں سے ایک سجل علی ہے جو میرا بڑا بھائی، بہن، اور بہت سے اوقات میں میری ماں تک بن گئی۔ جب سجل کی زندگی میں احد رضا میر آیا تو مجھے اس سے زیادہ خوشی نہیں ہو سکتی تھی۔