خود کو چوروں سے محفوظ رکھنے والا موبائل

July 08, 2019

موبائل فون کی چوری اور کھونا تقریباًہر کسی کا ہی مسئلہ ہے،اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں سویڈن کی کمپنی ایرکسن کمپنی نے ایک نیا سسٹم بنایا ہے،جس میں فون خود کوچوری سے بچا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس میں نصب سینسر چور کے دل کی دھڑکن نوٹ کرتے ہوئے ،یہ احساس کرسکے گا کہ یہ فون اٹھانے والا کا ہے یا نہیں ۔سویڈن کی کمپنی نے اسمارٹ فون کے لیے ایک نظام کی پیٹنٹ حاصل کی ہے ،جس میں فون کسی غیر کو محسوس کرتے ہی ایک طرح کی مزاحمتی کیفیت یعنی ہائی فرکشن موڈ میں آجاتا ہے ۔اس موڈ کے ذریعے ایک جانب تو وہ چور کو پہچاننے کی کوشش کرتا ہے اور دوسری جانب موبائل فون اتنی تیزی سے تھر تھراتا ہے کہ اسے گرفت کرنا مشکل ہو جا تا ہے ۔ لیکن جب فون اپنے مالک کے پاس ہوگا تو یہی ٹیکنالوجی ’’ایڈ اپٹو و فرکشن ‘‘میں تبدیل ہو جائے گی اور سب سے اہم بات فون چھوٹ کر ہاتھ سے نیچے گرنے سے بچ جائے گا ،جس سے آپ کا فون محفوظ رہے گا ۔کمپنی کے مطابق اگر فزکشن موڈ کو آخری حد تک بڑھا دیا جائے تو استعمال کرنے والے کی انگلیوں سے اس کے پھسلنے کے امکانات کم ہو جا ئیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ فون یہ پہچاننے کے قابل بھی ہوگا کہ وہ کسی کے ہاتھ میں ہے یا جیب میں رکھا ہوا ہے اور جیسے ہی کوئی اسے جیب سے نکالے گا تو وہ اس عمل کو بھا نپنے کی کوشش بھی کرے گا ،مگر جیب میں رکھے فون کے وائبر یشن موڈ کی شدت آپ کو خود طے کرنی ہو گی ۔مارکیٹ میں اس کو فروغ کرنے کے لیے کمپنی نے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا ہے ۔