Advertisement

میاں بیوی کا ایک دوسرے کو نام لے کر پکارنا

August 30, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :- قرآن وسنت کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمادیں کہ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کو نام لے کر پکار سکتے ہیں؟ شرعاًاس میں کوئی قباحت تو نہیں؟

جواب :- شوہر اپنی بیوی کو نام لے کر پکار سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ بیوی اپنے خاوند کا نام لے کر نہ پکارے، بلکہ کسی تعظیمی لفظ کےذریعے اسے اپنی طرف متوجہ کرے۔ ( فتاویٰ شامی، کتاب الحظر والاباحۃ : 5/369)


مکمل خبر پڑھیں