ایس ایس پی کا آرمی افسران کے ہمراہ شہیدوں کے گھروں کا دورہ

September 08, 2019

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع منایا گیا‘ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے آرمی افسران کے ہمراہ یوم شہداءکے موقع پر شہیدوں کے گھروں کا دورہ اور انکی فیملیز کے ساتھ بات چیت کی اور تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزنے بھی دیگر شہداءکے گھروں پر جاکر شہداءپولیس کے ورثا سے ملاقات کی اور انہیں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اورپیغام پہنچایا کہ سندھ پولیس ہمیشہ ان کی ہر خوشی و غم میں ان کے ساتھ شامل ہے۔