ہماری مخالفت کریں، لیکن شہریوں کو سزا نہ دیں، وزیراعلیٰ سندھ

September 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری مخالفت کریں، لیکن شہریوں کو سزا نہ دیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سے کچرا اُٹھانے کے لیے کلین کراچی مہم جاری ہے، کلین کراچی مہم کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ہالٹ، کالا بورڈ اور ملیر 15 کے علاقوں میں سیوریج کا معائنہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مرتضیٰ وہاب نے کلین کراچی مہم کا پول کھول دیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر میں گٹر سے صفائی کے دوران بھاری پتھر نکلے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے اکرم نے یہاں دھرنا دیا تھا، لوگوں کا خیال ہے کہ اُس وقت یہاں گٹر میں پتھر ڈالے گئے ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو بھی پتھر گٹروں میں ڈال رہا ہے، وہ شہر اور شہریوں کا دشمن ہے۔