• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کل سے کراچی میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغازہوگا‘علی زیدی


کرچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ایف ڈبلیو او کے دفتر میں کلین کراچی مہم کے حوالے سے اجلاس‘ایف ڈبلیو او کراچی کے تمام اضلاع کے فوکل پرسنز نے بریفنگ دی ‘اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کل سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا‘انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا‘کلین کراچی مہم کراچی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی صفائی مہم "اب ہوگا صاف کراچی" زور و شور سے شہر میں جاری‘پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نےاپنے حلقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کے ہمراہ نہر خیام کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہا کہ شہر کو صاف کرنے کا بیڑہ پی ٹی آئی نے اٹھایا ہے، ایک ماہ میں نہر خیام کو مکمل صاف کرنے کا ہدف ہے‘شہر کی صفائی میں حکومت سندھ کی ناکامی کے بعد اس کا زمہ ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا ہے‘سندھ حکومت اختیارات اور وسائل کے باوجود شہر میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

تازہ ترین