Advertisement

شبر زیدی کا صنعتی و کمرشل ٹیکس صارفین سے متعلق بڑا فیصلہ

October 04, 2019
 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نےصنعتی و کمرشل صارفین کے ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے 15 اکتوبر سے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کی رجسٹریشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں شبر زیدی نے کہا ہے کہ صنعتی اور کمرشل صارفین کا ٹیکس کے لیے رجسٹر ہونا لازمی ہے، 15 اکتوبر سے جارحانہ مہم کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اس سلسلے میں اب تک قائل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے، اہداف کے حصول کے لیے جارحانہ ہونا پڑے گا۔


مکمل خبر پڑھیں