Advertisement

وینا اور ہربجھن میں لفظی جنگ

October 08, 2019
 

سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںکئے گئے خطاب پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو 45 منٹ کیوں ملے؟

انہوں نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کی تقریر میں استعمال کئے گئے الفاظ دونوں ممالک میں نفرت کو بڑھاوے کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیںگے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ عمران خان سے بطور اسپورٹس مین امن کی توقع رکھتے ہیں۔

وینا ملک نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میںامن کے بارے میں بھی بات کی تھی۔

وینا نے لکھا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔وینا نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیںبلکہ ایک خطرہ ہے ۔

انہوں نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہر بجھن سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟‘

وینا کے اس وضاحتی ٹوئٹ کے جواب میں ہربجھن بلکل لاجواب دکھائی دئیے اور انہوں نے وینا کے ٹوئٹ پر کوئی جواب دینے کے بجائے اُن کی ٹائیپو کی نشاندہی کی۔

ہربجھن نے لکھا کہ چِل کریں اور اگلی بار کچھ انگریزی میں لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں ۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو بدنام کرنے والا سہواگ مذاق کا نشانہ

اس سے قبل ایک اور سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی عمران خان کے انٹرویو کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں خود تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں