پولیس کا بھتہ خوروںکیخلاف آپریشن ،22گرفتار،پانی چورپکڑےگئے

October 10, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس کا ٹرانسپورٹ ،بس، رکشہ، ویگن ڈرائیورئوں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے ممتاز آباد، سیتل ماڑی ،مظفر آباد، کے علاقے میں بھتہ وصول کرنے والے 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان راؤ فرمان نامی شخص کے ملازم بتائے جاتے ہیں ۔ پولیس نے راؤ فرمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئےے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں ۔ٹریفک پولیس نے شہر اور اس کے گردونواح میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ٹریکٹر،ٹرالی، ڈالے، ٹرک، تیز رفتاری اور غفلت سے چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 ڈ را ئیوروں حاجی اللہ دتہ، رئیس ،انور، شفقت، طاہر، وحید، منظوکو گرفتار کر لیااور گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں۔ پولیس نےمحکمہ لائیو سٹاک کی تحریری درخواست پر بغیر لائسنس جانوروں کی ناقص خوراک فروخت کرنے والے افراد محمد احمد، راشد اور کاشف کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ محکمہ انہار کے افسر کی نشاندہی پر پو لیس تھانہ مخدوم رشید نے 16 پانی چوروں کے خلاف بدھلہ سنت نے اللہ یار اور ممظ ور،پو لیس صدر جلالپور نے مختیار احمد کے خلاف مقدمات درج کئے۔ بوگھس چیک دے کر جعلسازی کرنے کے الزام میں خاتون سمیت4افراداختر حسین،سعید احمد، نیاز اور روزینہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس تھا نہ صدر جلالپور نے خود کو واپڈا اہلکار ظاہر کرکے شہر ی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 2افرادسمیع اللہ اور اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال کر سڑکیں بلاک کرنے والے ریڑھی والوں خضر عباس، ریاض،حنیف، سلیم، عارف، اشفاق، اختر محمد الیاس، آصف، منیر، شاہد، وحید، کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گلگشت کے علاقے میں بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے حسینہ بی بی، نعمت بی بی اور طاہرہ بی بی جبکہ ممتاز آباد سے نبیلہ بی بی کو گرفتار کرلیا۔