Advertisement

پنجاب ٹیچرز یونین طاہر وڑائچ گروپ کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

October 10, 2019
 

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان (طاہر وڑائچ گروپ ) کے وفد نے ضلعی صدر رانا عبدالقیوم نازش کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ برداری کی خدمت کرتے رہیں گے ، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے طاہر وڑائچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرا عہدہ اور میرا اختیار اساتذہ برادری کے لئے کوشاں لوگوں کے ساتھ ہے،اس موقع پر ملک عبدالغفار ، ملک اللہ دتہ دھرالہ ، مختیار وینس ، بلال ملک ، مہر اقبال ، اشفاق انصاری ، رانا خورشید، لیاقت علی ، اور نواز سندھو موجود تھے ۔


مکمل خبر پڑھیں