سندھ میں 18 نومبر تا 30 نومبر انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلائی جائیگی

November 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلائی جائے گی جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے ایک کروڑ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کی جانب سے ایک پی آئی سندھ کے دفتر میں رپورٹر اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیو مہم، اسکی حکمت عملی اور ٹائیفائیڈ مہم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر ای او سی کورآڈینیٹر ریحان بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی پی آئی سندھ ڈاکٹر اکرم سلطان، ٹیکنیکل فوکل پرسن ای او سی سندھ ڈاکٹر احمد علی شیخ ، ٹیم لیڈر یونیسیف پولیو سندھ ڈاکٹر شوکت علی، پروفیسرپی پی اے سندھ کے رہنما پروفیسر جمال رضا ، پروفیسر خالد شفیع پی پی اے اور عابد حسن میڈیا آفیسر ای او سی سندھ نے شرکت کی۔