سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے ویمن پولیس بھی تعینات

November 08, 2019
 


سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ مذہب کے پیروکار پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

معروف بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار فیصل کپاڈیہ نے لاہور کے اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس افسر کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انہوں نےکیپشن میں بااختیار خاتون کی تعریف کی اور کہا کہ اس تصویر کے ساتھ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے میں فخر محسوس کریں گے۔

فیصل کپاڈیہ کے اس ٹوئٹ کو بےحد پزیرائی مل رہی ہے۔ ان کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ملیحہ نامی ایک صارف نے بتایا کہ پولیس آفسر کا نام نورین ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان آنیوالا سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ملیحہ نے اپنے جواب میں یہ بھی لکھا کہ نورین پاکستان ریلوے پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔