Advertisement

تیسرا T20: آسٹریلیا کوجیت کیلئے 107 رنز کا ہدف

November 08, 2019
 

پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پرتھ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کپتان بابر اعظم اور سیریز میں پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق نے کیا۔

میچ کے دوسرے اوور کی دوسری بال پر کپتان بابر اعظم 6 رن بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے ان کے بعد ون ڈاؤن کی پوزیشن پر آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اگلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین چلتے بنے۔

15 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹ گِر جانے کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق 14 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے بعد حارث سہیل اور افتخار احمد نے ایک اچھی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 54 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

حارث سہیل کی شکل میں پاکستان کی چوتھی وکٹ گری وہ 8 رنز ہی بنا سکے، ا س کے بعد ڈیبیو کرنے والے خوشدل شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 8 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے۔

افتخار احمد کا ساتھ دینے کے لیے عماد وسیم آئے اور 6 رن بنا کر چلے گئے، ان کے بعد آنے والے شاداب خان صرف ایک قیمتی رن بنا سکے۔

ٹیم کے ٹاپ اسکورر افتخار احمد 45 رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بنے، جبکہ محمد عامر 9 اور حسنین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر رچرڈسن رہے انہوں نے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، اسٹارک اور ایبٹ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ اگر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

فخر زمان، آصف علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کے خوش دل شاہ اور موسیٰ خان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں