Advertisement

لاہور قلندرز کے 7.4 فٹ لمبے مدثر تنقید کی زد میں کیوں؟

November 08, 2019
 

لاہور قلندرز کے نئے کھلاڑی محمد مدثر اگلے سال اسپنر بالر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلیں گے، مگر وہ غیر معمولی لمبے قد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور قلندرز کے 7.4 فٹ لمبے مدثر

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں اسپنر بالر کی حیثیت سے شامل کیے جانے والے محمد مدثر 7.4 فٹ لمبا غیر معمولی قد ہونے کی وجہ سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئے۔












عماد رحیم نامی ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’اسے بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے کہ پاکستان کرکٹرز کی روایت ہے، یہ عرفان جیسا ایک اور کیس ہے۔‘

لاہور قلندرز کی جانب سے اگلے سال پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے لیے ٹریننگ حاصل کرنے والے 21 سالہ مدثر کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔

لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد مدثر کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ فلڈ لائٹس کے ساتھ ٹکرا جائے گا نائٹ میچ میں۔‘

مدثر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ہر فورم پر کھیلنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہیں اپنی صحت اور ٹریننگ کی بھی بہت فکر ہے، مدثر کے مطابق لمبا قد ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ان کے لیے جوتے پہننا ایک مشکل کام ہے اور وہ 15 سے 16 نمبر کا جوتا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عرفان بھی 7.1 فٹ لمبا قد رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو غیر معمولی حد تک لمبا قد رکھتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں

A PHP Error was encountered

Severity: Core Warning

Message: Module 'memcached' already loaded

Filename: Unknown

Line Number: 0

Backtrace: