خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قاسم سوری

November 16, 2019

اسلا م آباد ( نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی ،استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہو تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما رے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لا نے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والی وویمن سوک پا رٹسپیشن بلو چستان سٹیرنگ کمیٹی کوارڈینیشن ورکشاپ کے شرکا ءسے آج جمعہ کے روز خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی سپیکر نے بچیو ں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پڑھی لکھی ماں پو رے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں جمہو ری نظام کے استحکا م کیلئے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے ۔انہو ں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹی ٹیو ٹ این ڈی آئی کی ملک میں جمہو ریت کے استحکا م کیلئے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یہ ملک میں سیاسی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے ۔