انڈر۔19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل متوقع

December 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈر۔19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کل (جمعہ) کو متوقع ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس کا بھی موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا دیوار چین، ’برڈز نیسٹ‘ کا دورہ

اگلے برس 17 جنوری سے 9 فروی تک جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر پر ہی اعتماد کیا ہے، جبکہ حیدر علی نائب کپتان ہوں گے۔ نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے ہرا دیا

پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔