کشمیریوں پر بھارتی بربریت کیخلاف آواز بلند ہو چکی، مقصود ڈومکی

December 08, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ممتاز حریت رہنما خواجہ شجاع عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم علمی و فکری اعتبار سے بھی ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب مرحوم کی زندگی میں پورا نہیں ہو سکا تا ہم ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی،نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند ہو چکی ہے۔