کرسمس کی تیاریوں کا آغاز،آج چرچز میں دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی

December 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسیحی برادری نے کرسمس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اتوار کو چرچز میں دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی کرسمس اپنے مذہبی عقیدت کے مطابق منانےکیلئے نئے کپڑوں کی خریداری جاری ہے جبکہ مسیحی آبادیوں میں ڈیوڈ اسٹار آویزاں کردیئے گئے ہیں شہر بھر کے چرچز میں تزئین وآرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،بیکریوں میں کرسمس کیک کےا ٓرڈر دے دیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے بڑے ہوٹلوں میں سانتا کلاز کے ماڈل اور مجسمے سمیت کرسمس ٹری بھی لگا دی گئی ہے۔