ایک جامع نصیحت…!

January 17, 2020

حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’جس نے اپنے بھائی پر اس کی آبرو (برباد کرکے) یا کسی چیز کے ذریعے ظلم کیا ہو تو اسے چاہیے کہ آج ہی اس دن (قیامت)کے آنے سے پہلے پہلے اس سے معافی مانگ لے کہ جس دن نہ تو دینار کام آئے گا اور نہ ہی درہم۔

اگر کسی ظالم کے نیک عمل ہوں گے تو اس کے ظلم کے برابر مظلوم کو دے دیے جائیں گے اور اگر ظالم کی نیکیاں نہ ہوں گی تو مظلوم کے گناہ ظالم کے سر ڈال دیے جائیں گے۔‘‘(صحیح بخاری)