جے یو پی نو رانی :ڈیٹکشن بلز جا ری کر نا قانون کی خلاف ورزی ہے

سندھ بھر سے
January 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جے یو پی نو رانی ضلع حیدرآباد کے صدر حا فظ اشفاق امینی‘ محمد رضوان شیخ اور ارشاد نقشبند ی نےحیسکو گا ڑ ی کھا تہ کی حدود میں آنے والی تمام سب ڈویژنوں خاص طورپر سرفراز سب ڈویژن کی جانب سے عوام پر بلا جواز ڈیٹکشن بلز جا ری کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے اخلاقیات و قانون کی صر یحاً خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈیٹکشن بلز کا مطلب ہے بجلی چوری پر جر ما نہ عائد کر نا جبکہ اس سلسلے میں کو ئی ثبو ت بھی پیش نہیں کیا جا تا عوام حیسکو آفیسوں کے چکر لگا لگا کر تھک جا تے ہیں کو ئی شنو ائی نہیں ہو تی حد تو یہ ہے کہ وفاقی محتسب حیدرآباد سرکل کی جانب سے صارفین کے حق میں فیصلوں پر بھی عملدر آمد نہیں ہوتا۔ رہنماؤں نے چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں از خو د نو ٹس لے کر عوام کو حیسکومظالم سے نجا ت دلو ائیں‘ بجلی چوری میں مبینہ طور پر حیسکو اہلکار خود ملوث ہیں جو کہ اپنی چوری اور لائن لاسز کا ملبہ عوام پر ڈیٹکشن بلز کی صورت میں ڈال دیا جاتا ہے۔