پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری سےخواجہ رضوان عالم ودیگر کی ملاقات

January 22, 2020

لندن (پ ر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نےدیگر رہنمائوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدرمحسن باری ملتان کے دورے پر ہیں ۔اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور پارٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔