’’میں نماز کونہیں مانتا‘‘ کہنا

February 21, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک ملازم نے اپنے افسر سے کہا کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے۔افسر نے کہا کہ’’ میں نماز کو نہیں مانتا‘‘ ازروئے شریعت وضاحت فرمادیں کہ اس طرح کہنے سے افسر کا ایمان جاتا رہا یا باقی ہے؟

جواب:۔افسر کامطلب اگر یہ تھا کہ مجھے نماز کا عذر قبول نہیں ہے ،بلکہ کام چاہیے تو اس کاایمان برقرار ہے ، مگر ایسے جملوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے، جن سے ایمان جانے کا خطرہ ہو۔ اگر مقصد یہ تھا کہ میں نماز پر ایمان اوریقین ہی نہیں رکھتا ،تو وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk