برآمدات کے حوالے سے گورنرسٹیٹ بنک کابیان لمحہ فکریہ ہے

February 23, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی صورتحال کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،پاکستان کا جی ڈی پی میں ایکسپورٹ کا تناسب 10فیصد سے بھی کم ہو جو عالمی معیار سے بالکل بھی مطابقت نہیں رکھتا،برآمدات کے فروغ کیلئے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے موثر اورطویل المدت پالیسیاں تشکیل دینا ناگزیرہے جس میں وفود کی سطح پر تبادلے ، سنگل کنٹری نمائشوںکا انعقاد اور سفارتخانوں کواہداف دئیے جائیں ۔ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مرکزی چیئرمین محمد اسلم طاہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویزحنیف،وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،سینئر ممبر ریاض احمد، سعیدخان،محمداکبر ملک، اعجاز الرحمان ،میجر(ر) اخترنذیر سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر نمائندے شریک ہوئے ۔