سیمی نے کینسر کے مریض بچوں کی خواہش پوری کر دی

February 25, 2020

پی ایس ایل 5 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کر کے کے ان کی خواہش پوری کر دی ۔

کینسر کے مریض بچوں نے ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی اسکواڈ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی اسکواڈ نے ملتان میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ، ہاشم آملہ ، حسن علی ، کامران اکمل، وہاب ریاض اور ٹیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، کینسر کے مریض بچوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

بچوں نے ٹیم پشاور زلمی کے لیے گڈ لک پیغام دیا جس پر ڈیرن سیمی نے پوری ٹیم کی جانب سے بچوں کا شکریہ ادا کیا ۔