کورونا وائرس، سندھ میں 2 دن کیلئے تمام اسکول بند رہینگے

February 27, 2020

کورونا وائرس، سندھ میں 2 دن کیلئے تمام اسکول بند رہینگے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کی وجہ سے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں آئندہ دو روز کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مذکورہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ 27 اور 28 فروری کو سندھ کے تمام اسکولز بند رہیں گے۔

سعید غنی کے مطابق کورونا وائرس کے خبروں کی وجہ سے والدین کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ مختلف ہاسٹلز کو خالی کرایا جائے، اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ہاسٹلز میں بھی انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللّٰه صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔