کورونا وائرس: ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے اقدامات

February 27, 2020

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ، مشہد اور زاہدان میں مشن ایرانی حکومت اور محکمہ صحت سےرابطے میں ہیں جبکہ ایران میں پاکستانی کمیونٹی لیڈروں، ممبران، زائرین اور طلبا سے بھی رابطہ ہے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کےحفاظتی اقدامات پر عمل کریں، سفارتخانے اور مشنز میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہےجو 24 گھنٹے اپ ڈیٹ رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق ایرانی یورنیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبا سےمسلسل رابطے میں ہیں، ہوسٹلز بند ہونےکی صورت میں جو طلبا وہیں رکناچاہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔