کلر بلائنڈ کے لیے کنٹیکٹ لینس

March 24, 2020

سائنس دانوں نے ایسے کنٹیکٹ لینس تیار کیے ہیں ،جس کو لگانے کے بعد کلر بلائنڈ افراد تمام رنگوں کو دیکھ سکیں گے ۔خا ص طور پر سر خ رنگ زیا دہ آسانی سے دیکھ سکیں گے اور سبز رنگ میں باآسانی فرق کر پائیں گے ۔یہ لینس خصوصی عینک بنانے والی کمپنی نے بنائے ہیں۔

انسانی آنکھ کے پچھلے حصے ریٹینا پر خاص خلیے ہوتے ہیں ،جنہیں کونز کہا جا تا ہے ،ان کا کام رنگوں میںفر ق محسوس کرنا ہوتا ہے۔اس کنٹیکٹ لینس میں کونز کی اسی خرابی کو دور اور رنگوں کی طول موج سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ،کیوںکہ کلر بلا ئنڈ لوگوں سر خ رنگوں میں فرق محسوس نہیں کر پاتے ۔کمپنی کو اُمید ہے کہ اس طر ح کے افراد اس سےاستفادہ کریںگے ۔