صبح نہار منہ پپیتا کھانا موٹاپے سے نجات کیلئے مفید

March 30, 2020

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) صبح نہار منہ100گرام پپیتا کھانے سے موٹاپے کی بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ چینی ماہرین کی ٹیم نے اپنی نئی تحقیق میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ پپیتا کے صبح خالی پیٹ استعمال کرنے والوں کو شوگر سمیت کئی بیماریوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، مگر اس کام کے لیے پپیتا کے استعمال کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہے اور آغاز پر ہی اس کا سو گرام استعمال کرنا ضروری ہوگا۔ پیٹ کی دیگر بیماریوں اور نظام انہضام کی بہتری میں پپیتا انتہائی مفید اور موثر ہوتا ہے۔ موٹاپا میں خوراک کے ہضم ہوکر جزو بدن بننے کی شرح میں کمی آجاتی ہے۔ ان حالات میں پپیتا خوراک کے زودہضم بنانے اور جزدو بدن بننے کی شرح میں100فیصد اضافہ کرتا ہے۔