لیبر پارٹی ایم پی محمد افضل خان کی والدہ وفات پا گئیں

March 30, 2020

راچڈیل (ہارون مرزا) لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خان کی والدہ وفات پا گئیں۔ انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں شریک تمام سوگواروں نے حفاظتی اقدامات اختیارکر رکھے تھے اور تمام جنازہ پڑھنے والوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق ایک دوسرے سے ایک میٹر کا فاصلہ قائم رکھا۔ نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے علاوہ پارلیمنٹ کے متعدد ممبران نے بھی شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت سمیت لواحقین کے صبر جمیل کیلئےدعا کی۔