11 سالہ ہیند زازا کم ٹوکیو کی کمر عمر ترین اولمپئن ہوں گی

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گیمز کے ایک سالہ التواء کے باوجود شام کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہیند زازا کم ترین اولمپکس کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ شامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہینڈ زازا صرف 11سال کی عمر میں ٹوکیو اولمپکس میں کم عمر ترین ایتھلیٹ بنیں گی ۔ اس سال اگر گیمز ہوتے تو وہ دس برس میں اولمپکس کھیلنے والی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرتی۔ وہ اپنے ملک کی کمسن جبکہ مجموعی طور پر پانچویں کم عمر ترین اولمپئن ہوں گی۔ انہوں نے اردن میں مغربی ایشیا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی۔ 200میں پیدا ہونے والی زازا اس وقت عالمی رینکنگ میں 155ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ رائونڈ میں لبنان کی 42سالہ ماریانا کو 4-3 سے ہرا کر سنگلز ٹائٹل جیت کر ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ یاد رہے کہ آج تک کسی بھی شامی کھلاڑی نے اولمپکس ٹیبل ٹینس ایونٹ میں شرکت نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اولمپکس میں ٹیبل ٹینس مقابلوں میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ دلچسپ بات ہے کہ اگلے برس ان کا مقابلہ ٹوکیو میں معمر ترین اولمپئن لگسمبرگ کی 57سالہ نی ژیا لیان سے ہوسکتا ہے۔