صحافیوں کیلئےحفاظتی کٹس فراہم کرنےجارہےہیں، فردوس عاشق اعوان

April 01, 2020


وزیراعظم کی عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہوزیراعظم کی ہدایت پرصحافیوں کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کرنےجا رہے ہیں، حفاظتی کٹس وائرس سے متاثرہ علاقوں کی کوریج کرنے والےصحافیوں کودی جائیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزراء کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ تمام ادارے میڈیا کے بقایا جات ادا کریں، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی میڈیا واجبات کےحوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ تمام ادارے میڈیا کے بقایا جات ادا کریں۔

فردوش عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کووڈ 19، کیئر آف میڈیا ایپ کا آغاز کر رہے ہیں جس سے متاثرہ صحافی اور خاندان خود کو ایپ سے رجسٹر کروا کر اپنے کیسز رپورٹ کرسکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاکرز کو بھی وزیراعظم سپورٹ فنڈ میں شامل کر رہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق معلومات چھپانے سے حالات خراب ہوں گے، کورونا سے متاثر ہونےوالوں کا فرض ہےکہ دوسروں سےدور رہیں، صوبائی حکومتوں کے ترجمانوں سے ہی کورونا سے متعلق معلومات لی جانی چاہیے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ کورونا قومی مسئلہ ہے، اس پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔