57 کھلاڑیوں کا حکومتی وظیفہ بحال، ہاکی کھلاڑی کو ملازمر مل گئی

April 28, 2020

بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہیمیدہ مرزا نے ذاتی دل چسپی لے کر1954منیلا ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد کا ماہانہ وظیفہ بحال کردیا ہے جبکہ کسمپرسی کے شکار پاکستانی ریسلر کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا،انہوں نے57سابق کھلاڑیوں کا وظیفہ بھی بحال کردیا ہے جن کاوظیفہ کئی برسوں سے حکومت نے بند کردیا تھا جس پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام اور بعض دوسری شخصیات نے بھی بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے رابطہ کیا تھا،جس پر95سالہ دین محمد کا وظیفہ بحال کردیا گیا اور انہیں رکی ہوئی پچھلی رقم بھی دی جائے گی ،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی وزارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے کھیل کے میدان میں دوسری ایشن گیمز منیلا 1954 میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم بلند کرنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپئے جاری کردیئے ساتھ ہی انکا کئی برسوں سے رکا ہوا وظیفہ بھی سابقہ تاریخ سے بحال کردیا ہے۔

سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عارف حفیظ اور صدر شبیر احمد سینئر ڈائریکٹر کلچراینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمی کراچی عمران احمد کو سیپاک ٹاکرا کی بال دے رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ر آصف ڈار،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کرنل مجاہداللہ ترین اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری علی اکبر شاہ قادری نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دریں اثنا حکومتی اقدام پر دین محمد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت کواپنی ذمہ داری کااحساس ہوگیا،پنے قومی ہیروز کو بھلا نے والے بد قسمت ہوتے ہیں۔اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے منتظمین نےکورونا وائرس کے اثرات اگلے سال بھی سامنے آسکتے ہیں مگر اب ہمارے پاس کوئی متبادل راستہ نہیں ہوگا،یہ خدشات موجود ہیں کہ اگلے سال بھی کورونا وائرس ایک مسئلہ بن سکتا ہے،تمام متعلقہ فریق اب اگلے سال کھیلوں کی فراہمی کے لئے اپنی سب سے بہترین کوشش سے سرشار ہیں۔متبادل منصوبوں کے بارے میں سوچنے کے بجائے ، ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے کہ اس وبائی امراض کی ادویات اور ویکسین تیار کریں ،اب ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں ہوگا۔

ارحم بن فرخ

جاپانی منتظمین اور وزیر اعظم شنزو آبے نے اشارہ دیا ہےکہ وہ اگلے سال ان کھیلوں کے التواء کو برداشت نہیں کرسکیں گے،ہمیں ہوٹلوں کی بکنگ ، شائقین کو اسٹیڈیمز لانے اورمقامات کو محفوظ بنانے،انہیں دوبارہ تیار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اخراجات کا سامنا ہے۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فردوس کالونی ناظم آباد میں کرونا وائرس حفاظتی اقدام کے تحت جاری لاک ڈئون کے دوران منعقدہ پانچویں راشن کی تقریب میں سابق آئی جی سندھ پولیس واجد علی درانی نے روز مرہ استعمال کی اشیاء ضرورت پر مشتمل راشن بیگز مستحق لوگوں کے سپرد کیا،۔اس موقع پر امدادی پروگرام کے منتظم اعلیٰ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے تعاون پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھے ہاکی کی آن لائن ٹریننگ نے نویں جماعت کے طاکب علم کی قسمت کھول دی اور اسےکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی مدد سے ملازمت مل گئی،پندرہ سالہ نوشاد علی نے گھر میں ٹریننگ کی ویڈیو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے آن لائن پروگرام میں بھیجی ویڈیو ٹریننگ میں نوشاد علی نے ہاکی اور گیند کے درمیان توازن کابہترین مظاہرہ کیا ویڈیو دیکھ کر آرمی کے ائیرڈیفنس یونٹ نے نوکری کی پیش کش کردی کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین ،کوچ شاکر علی اور آرمی ائیرڈیفنس یونٹ کے سابق آفیسر کے گھر جاکر انہیں ملازمت کی پیش کش کی ،نوشاد علی کے والد نے پہلے میٹرک مکمل کرنے کی درخواست کی میٹرک تک نوشاد علی کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔

پاکستانی ٹیبل ٹینس کےلٹل سٹار ارحم بن فرخ کا پاکستان کے لئے ایک اور کارنامہ، 2019 میں بہترین ویڈیو سلیکٹ ہونے کے بعد 2020 میں بھی انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ارحم کی ویڈیو کلپ کو ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے لئے پاکستان سے منتخب کیا ۔ارحم پاکستان میں ایک ڈوبتے ہوے گیم کو اپنی ویڈیو کی مدد سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔چھٹے ایشین بیچ گیمز کی انتظامی کمیٹی نے اولمپک کونسل آف ایشیا کو یقین دلایا ہے کہ نومبر میں چین کے شہر سانیا میں ہونے والے گیمز کورونا اور ہر قسم کی بیماری سے پاک ہوں گے،اسی اے کے ڈائریکٹر جنرل ، حسین المسلم کو لکھے گئے ایک خط میں سانیا کے نائب میئر چاؤ جون کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔

اب ہماری تیاری ان کھیلوں کی میزبانی پر مرکوز ہے ، امید ہے کہ ہر ایک کے لئے یہ گیمز جدید مقابلے ثابت ہوں گے،ابھی بہت طویل راستہ طے کرنا ہے کیونکہ ہمارے لئےکھلاڑیوں کی صحت ، حفاظت اور بہبود سب سے اہم عنصر ہے،امید ہے کہ ایشین بیچ گیمز سات مہینوں میں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑ ہیں گے۔