کمپیوٹنگ ایپ طاقتور سپر کمپیوٹر بن گئی

May 04, 2020

سائنسی اداروں اور تنظیموں نے کئی عرصے پہلے کمپیوٹیشنل قوت کے لیے پیرالل کمپیوٹنگ کی ایپ تیار کرلی ہےجو لاکھوں کمپیوٹروں کے فالتو وقت میں اپنا کام کرتی ہیں ۔اس طر ح ایک وسیع کمپیوٹر نیٹ ورک وجود میں آتا ہے ۔اس ضمن میں طبی تحقیق کی ایک ایپ بھی موجود ہے ،جس کانام ’’فولڈنگ ایٹ ہوم ‘‘ ہے ۔

اس ایپ نے دنیا بھر کے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون میں انسٹال ہوکر اس وقت کام کرتی ہے جب ڈیوائس کچھ نہیں کررہی ہوتی ۔اس طر ح کئی لاکھ کمپیوٹر جڑ کر ایک بڑی قوت بن جاتے ہیں اور حال ہی میں سات لاکھ نئی ایپ انسٹال ہونے کے بعد یہ دنیا کا سب سے قوت والا سپرکمپیوٹر بن گیا ہے جو لاکھوں ڈیوائسز میں تقسیم ہے۔

اس ایپ کے سربراہ گریگ بومین کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ایپ کی انسٹالیش میں سات لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ایک وقت میں 30 ہزار افراد یا ڈیوائس اس ایپ کو چلارہے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹنگ قوت بڑھتے بڑھتے 2.4 ایکسا فلاپ تک جاپہنچی ہے جو مجموعی طور پر دنیا کے 500 طاقتور سپر کمپیوٹر سے بھی زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فولڈنگ ایٹ ہوم ایپ کا منصوبہ کئی برس قبل شروع کیا گیا تھا۔

اس میں انسانی جسم کے پیچیدہ پروٹین کی ترتیب، برتاؤ اور ان کے جڑنے اور الگ ہونے کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں اتنا زیادہ ڈیٹا استعمال ہوتا ہے کہ عام کمپیوٹر کے بس سے باہر ہے اور یوں تھوڑی تھوڑی کمپیوٹنگ قوت دنیا بھر کے کمپیوٹروں سے کشید کرکے کام لیا جارہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اسے کورونا وائرس کی تحقیق کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے ،جس میں اے سی ای ٹو پروٹین کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔