عید الفطر ‘بجلی کی شکایات رفع کرنے کیلئے پسکو کے خصوصی اقدامات

May 22, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک )عیدالفطر کے مبارک موقع پر بجلی کی شکایات رفع کرنے کے لئے پسکو نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، عیدالفطر کے دوران کہیں پر بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر محمدجبار خان کی ہدایت پر واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیاہے ،تاکہ عیدالفطر کے موقع پر کہیں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیرمتوقع تعطل نہ آئے ، کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچا جاسکے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر کیا جاسکے۔ ،چیف ایگزیکٹیوپسکو بذات خود کرائسز منیجمنٹ سیل کی کاروائی مانیٹرکریں گے اور ہدایات جاری کریں گے،تاکہ بجلی فراہمی میں کسی تعطل کو فوری طورپر دورکیا جاسکے اور بحالی کے کاموں میں کسی تاخیرکا امکان باقی نہ رہے،تمام اہلکار کرونا صورتحال میں ایس او پی کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے اورصارفین کو خدمات مہیا کریں گے واپڈا ہاؤس پشاور میں قائم کرائسسز منیجمنٹ سیل ان تعطیلات کے دوران دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کرے گا اورکہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کرے گا،کرائسسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ سرکل اور مقامی کمپلینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اور اضافی سازوسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہیں ،چیف ایگزیکٹیوپسکونے تمام افسران کو اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے ۔سنٹرل منیجمنٹ سیل میں افسران اورعملے کی شب وروز ڈیوٹی بھی لگادی گئی ہے،عید کی تعطیلات کے دوران سنٹرل کرائسسز منیجمنٹ سیل سے فون نمبر،091-9212010,091-9212028پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں سے اُن کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری کاروائی کی جائے گی، صارفین اپنی شکایات118پر بھی درج کراسکتے ہیں جبکہ 8118 پرایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں ۔کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈاہاؤس پشاور091-9212010،091-9212028، ,کسٹمر سروسز سنٹرپشاورسرکل پشاور,-091-9212523،, کسٹمر سروسز سنٹرخیبرسرکل پشاور091-9217576،,کسٹمر سروسز سنٹرمردان سرکل مردان0937-9230288،,کسٹمر سروسز سنٹرسوات سرکل سوات0946-9240367،کسٹمر سروسز سنٹر ایبٹ آباد0992-9310089،کسٹمر سروسز سنٹرمانسہرہ سرکل0997-920018،کسٹمر سروسز سنٹربنوں سرکل بنوں0928-613173، کسٹمر سروسز سنٹرصوابی سرکل0938-221209،اس کے علاوہ مقامی شکایات کے دفاتر بھی ہمہ وقت دن رات کام کریں گے۔