• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفت کسی بھی معاشرے کی سماجی زندگی پر اثرات مرتب کرتی ہے‘ڈاکٹر عامر

پشاور( نیوز ڈیسک)ہر قدرتی آفت اور وباء کسی بھی معاشرے کی معاشی اور سماجی زندگی پر اثرات مرتب کرتی ہے اور یہی حال آج کل کورونا وباء کیوجہ سے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کو درپیش ہے ان خیالات کا اظہارپولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے سی آر ایس ایس اولسی تڑون پراجیکٹ کے زیر اہتمام کورونا وبا کیوجہ سے سماجی فاصلہ کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویڈیو لنک پر منعقدہ ورکشاپ میں پورے خیبرپختونخوا سے نو یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیاڈاکٹر عامر رضا نے کہا کہ تمام تر عارضی مشکلات کے باوجود یہ صورتحال ہمیں نئے زاویئے اور انداز کیساتھ زندگی گزرانے کا فن سکھاتی ہے یہ صورتحال ہماری خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور نئے منازل کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہے جمہوری نظام اور بہتر طرز حکمرانی کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معمول کے طریقہ کار اور چیک اینڈ بیلنس سے ہٹ کر جلد فیصلے کرنا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جلدی کے فیصلوں میں بھی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اختیارات کی مرکزیت میں صرف ناگزیر اختیارات کو حاصل اور استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وباء کی اس مشکل صورتحال میں انسانی حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے لوگوں کو ان کی مرضی کے خلاف مختص مقامات میں محدود کیا جاتا ہے سچ لکھنے والے صحافیوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہے حکومت اور سرکاری ادارے عوام کی نگرانی کی صلاحیت اور اختیار حاصل کر لیتی ہے ۔ ورکشاپ کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا ۔
تازہ ترین