بلی کی منفرد آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

May 22, 2020

نایاب نسل کی اسکاٹش بلی کو قدرت نے ایسی منفرد آنکھوں سے نوازا کہ جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اسکاٹش فولڈ‘ نسل کی سفید بلی کی دونوں آنکھیں عام بلیوں سے بلکل مختلف ہیں، ایک آنکھ نیلا جبکہ دوسرے کا رنگ زرد ہے۔

بلی کے مالک کا کہنا ہے کہ بلی کی آنکھوں کی اس حالت کو ’ہیٹر کرومیا‘ کہا جاتا ہے، اس وجہ سے بلیوں میں کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور نہ ہی صحت پر کوئی فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹش فولڈ بلیوں میں ہیٹرکرومیا کی حالت بہت کم پائی جاتی ہے، میری بلی کی آنکھیں مختلف ہونے کے باوجود وہ عام بلیوں کی طرح صاف دیکھ سکتی ہے۔