لاک ڈاؤن میں نرمی: آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ

May 28, 2020

آزادکشمیر سمیت دنیا بھر کورونا جیسے خطرناک مہلک موذی مرض کی لپیٹ میں ہے تین لاکھ پچاس ہزارلوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن بھارت کی مسلم دشمنی کم نہیں ہوئی وہ بھارت کی مسلم آبادی کو ختم کرنے کے درپے ہے مودی کی توسع پسندانہ عزائم کے باعث جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں کے مظالم کے باعث بھارت کے اندر انسانیت شرما رہی ہے خواتین اور معصوم بچوں پر بھی حملے اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہے ہندوستان کے اندر مسلمانوں کی تاریخ 12 سو سالوں پر انی ہے ہزار سال تک مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے مودی آسانی سے مسلمانوں سے جان نہیں چھڑا سکتا بلکہ بھارت کے اندر کئی پاکستان اور بننے جارہے ہیں دنیا بھر کے تنازعات ختم کر کے لوگ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف ہیں لیکن مودی کی موذی سوچ نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اس وقت کشمیری مسلمان بھارتی غلامی میں رہنے کے بجائے موت کو ترجیح دے رہے ہیں کشمیر کے گلی کوچے میں آزادی یا موت کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

یکم مئی سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 17افراد جام شہادت نوش کر چکے دو درجن سے ذیادہ لوگ زخمی ہوئے شمالی کشمیر میں 12رہائشی مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا مقبوضہ وادی میں کورونا کے وار بھی جاری ہیں جاں بحق ہونے کے اعداد وشمار میڈیا پر پابندی کے باعث سامنے نہیں آسکے ہیںکشمیری اپنی آزادی کی خاطر 7لاکھ افراد کی قربانی دے چکے ہیں اور روزانہ ان قربانوں کا تسلسل جاری ہے پوری دنیا کورونا سے لڑرہی ہے لیکن بھارتی سرکار مسلمانوں پر اپنا غصہ نکال رہی ہے کنٹرول لائن نیلم اور نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ روکا نہیں رواں ہفتے 2سالہ معصوم بچہ بھارتی جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا مئی کے مہینے تک19افراد شہیدہو چکے ہیں 18افراد زخمی 45رہائشی مکانوں 24دکانوں 5سرکاری عمارتوں 3مساجد 54مویشی مارے گے بھارت کے ان ظالمانہ اقدام کا اقوام عالم کو نوٹس لینا ہو گا اس وقت پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے پوری دنیا کی توجہ کورونا کی طرف ہے عالم میڈیا بھی کورونا سے لڑ رہا ہے ان حالات سے بھارت کی سرکار فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے بھارت کے مسلمانوں پر بھارت کی سر زمین تنگ کردی گئی ہے مقبوضہ وادی کے لاک ڈاون نے پوری دنیا کو لاک ڈاون میں تبدیل کر دیا ہے۔

کشمیری مسلمانوں کی مشکلات میںروزبروز اضافہ ہورہا ہے یہ مسلم امہ اور دنیا کے لیے سوچنے کا مقام ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارت کے اندر مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لیا ہے آزاد کشمیر حکومت کے بروقت اقدام کے باعث آزادکشمیر کورونا کے بڑے نقصان سے محفوظ ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 19مارچ سے آزاد کشمیر میں لاک ڈائون کا اعلان کیا اس وقت آزاد کشمیر میں کورونا پر قابو تھا لیکن لاک ڈائون میں نرمی کی وجہ اب آزاد کشمیر میں کورونا بے قابو ہو چکا ہے مظفر آباد میںروزانہ 10سےزیادہ مریض آرہے ہیں مظفرآباد میں کورونا کی تشویش ناک صورت حال پیدا ہو گئی ہے لوگ دیہی علاقوں کی طرف جارہے ہیں آزاد کشمیر کے شہری علاقوں میں عید کی خریداری کے ساتھ کورونا بھی اپنے گھروں میں لے گئے ہیں عید کے بعد آزاد کشمیر کی بہت بری صورت حال ہوگی۔

آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے ہمارے ہسپتالوں میں کورونا کا مقابلہ کرنے کی سہولتیں بہت کم ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آفیسر کلب بنک روڈ کو کورونا ہسپتال میں تبدیل کیا جو اب کورونا کے مر یضوں سے بھر چکا ہے پرائیویٹ ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنائے جارہے ہیں پی ایم میں بھی مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے اب کورونا کا پھیلائو بڑھنے کا خدشہ ہے مظفرآباد میں کورونا کا جو مریض ہے اس سے دو سو سے ذیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں لاک ڈائون کو سخت کر دیا ہر طرف سے شور ہوا پھر عید کے تین دن لاک ڈائون میں نرمی دی اب اس نرمی کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔

اس سلسلے حکومت کو مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے کشمیر لاکھوں اولیاء کی سرزمین ہے کشمیری گزشتہ 7دہائیوں سے آزمائش سے گزر رہے ہیں اور بڑی آزمائش میںبھی کامیاب ہوں گے مودی سرکار کے اندر ذرہ برابر بھی انسانیت نہیںآئی 5اگست 2019مقبوضہ وادی میں لاک ڈائون ہوا 90لاکھ لوگ محصور ہوئے کشمیری اقوام متحدہ مسلم امہ عالمی طاقتوں کی طرف دیکھتی ہے اور پوری دنیا سے اپیل کرتے ہے کسی نے ان کی آواز پر دھیان نہیں دیا آج پوری دنیا کی پوزیشن مقبوضہ کشمیر سے بھی بدترین ہے پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر جیسا بنا دیا 5اگست کے بعد 14ہزار نوعمر بچے بھارتی افواج کی قید میں ہیں 255سے ذیادہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں جن میں دو سال کی بچی 4حاملہ خواتین شامل ہیں دوسری طرف بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ پاکستانی افواج آزاد کشمیر میں کورونا کے مریض داخل کر رہی ہے۔

پاکستانی فوج آ زاد کشمیر میں آزادکشمیر پولیس کے ہمراہ لوگوں کی مدد کرر ہی ہے کورونا وائرس قدرت کی طرف سے ایک کمزو ر ترین وائرس بھیجا ہے اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت دنیا کی سپر طاقتوں کے پاس نہیں اس وقت دنیا کی ایٹمی طاقتیں اس سے سب سے ذیادہ متاثر ہیں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی دینی مذبیی ،عسکری قیادت نے مسلم امہ سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوے ہماری مدد کریں اور تسلیم شدہ حق خودرادیت دلانے میں ہماری مدد کریں۔