ایک اور لائق اعظم مراد علی شاہ صاحب ہیں, شہزاد اکبر کا پیپلز پارٹی پر گہرا طنز

May 28, 2020

ایک اور لائق اعظم مراد علی شاہ صاحب ہیں, شہزاد اکبر کا پیپلز پارٹی پر گہرا طنز

اسلام آباد (این این آئی‘آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی پر گہراطنز کرتے ہوئے کہاکہ ایک اورلائق اعظم مرادعلی شاہ صاحب ہیں ۔شہزاد اکبر نے کہاکہ عوام کے ساتھ صرف20 ارب روپے والا ہی ہاتھ نہیں ہوا بلکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کیلئے 4.42 ارب روپے کی سبسڈی دی جو اسٹیٹ بینک کے ذریعے گزاری نہیں گئی بلکہ سندھ بنک کے ذریعے رقم دے دی گئی تاکہ جتنے فراڈ کرسکتے ہیں کرلیں ۔ یہ سبسڈی سب سے زیادہ اومنی گروپ کو دی گئی ۔