میر پور کی ترقی کا سنگ بنیاد چوہدری انورمرحوم نے رکھا، سردار آصف

May 29, 2020

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کے کمیونٹی رہنما اور سوک چیئرمین بارو کونسل وٹفورڈ کونسلر سردار محمد آصف خان،چوہدری محمد تاج، چوہدری محمد شعیب، چوہدری محمد افسر ،چوہدری محمد اکرم، امجد امین بوبی، شفقت اقبال تبسم، چوہدری محمد شہپال، لائق علی خان، چوہدری محمد منیر، شیراز خان، بھٹی لال، سعید چوہدری، چوہدری محمد پرویز، چوہدری محمد سجاد، چوہدری محمد یوسف، حاجی محمد منیر، شہزاد کشمیری، چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد افتخار و دیگر نے پی ٹی آئی آزادی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کے والد چوہدری محمد انور سابق چیئرمین ضلع کونسل میر پور آزاد کشمیر کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری محمد انور میر پور کی تعمیر و ترقی کا سنگ بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہیں اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رہنماوں نے مرحوم کے بیٹے ظفر انور اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتےہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ور اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔