والدین نے بچوں کا نام کورنٹائن اور سینیٹائزر رکھ دیا

May 29, 2020

جہاں اب دنیا بھر میں کورونا کے باعث پھیلا خوف کچھ کم ہونے لگا ہے اور اب لوگ کورونا کی وبا سے متعلق بہت ساری باتیں جان چکے ہیں، وہیں کچھ افراد کورونا سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے انوکھے قدم بھی اٹھا رہے ہیں۔

اور ایسا ہی ایک انوکھا قدم کورونا سے متاثرہ ملک بھارت کے والدین نے بھی اٹھایا، جنہوں نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے 2 نوزائیدہ بچوں کے نام ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک گاؤں میں والدین نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹوں کے نام ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام سے قبل ڈاکٹرز سے بھی مشورہ کیا اور انہوں نے بھی انہیں بچوں کے لیے ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ نام ہی تجویز کیے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ایک جوڑے نے رواں برس اپریل میں اپنے ہاں پیدا ہونے والے 2 جڑواں بچوں کے نام بھی ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھے تھے