سیاحتی شعبے کیلئے ایس او پیز تجویز

June 02, 2020

سیاحتی شعبے کیلئے ایس او پیز تجویز

پاکستان میں سیاحتی شعبہ کھولنے سے متعلق ایس او پیز تجویز کردیے گئے۔

نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل اسٹاف اور سیاحوں کے لیے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر لازمی ہوگا۔

تجاویز کے تحت ہوٹل کے کمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے۔

علاوہ ازیں کمروں، گیلریوں اور کھانے کی جگہ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق کسی سیاح میں علامات کی موجودگی پر فوراً اسے علیحدہ کیا جائے۔