برازیل میں آکسفورڈ کورونا ویکسین کی آزمائش شروع

July 02, 2020

برازیل میں آکسفورڈ کورونا ویکسین کی آزمائش شروع کردی گئی، ابتدائی طور پر پانچ ہزار رضاکاروں پر ویکسین کی آزمائش کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا کے خلاف بنائی گئی آکسفورڈ کوویڈ-19 ویکسین بہت محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بنائی گئی اس ویکسین کی تیاری میں Adenovirus کا استعمال کیا گیا ہے جو نظام تنفس میں ہلکے انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈینو وائرس کے کچھ جینز کو ہٹا کر اسے ویکسین کے لیے قابلِ استعمال بنایا گیا ہے۔

ایڈینو وائرس پورے جسم میں نہیں پھیل سکتا ہے اس لیے یہ ویکسین کم قوت مدافعت رکھنے والوں کے لیے بھی بہت محفوظ ہے۔