ارکان پارلیمان آپس میں لڑنا بند اور عوامی مفاد کیلئے ملکر کام کریں،شان

July 06, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نامور اور معروف اداکار شان شاہد کی جانب سے ملک کے ارکان پارلیمان کے نام اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئنز چاہے جس بھی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں یا جس بھی لیڈر کے پیروکار ہیں، آپس میں لڑنا بند کریں اور عوامی مفاد کے لئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ تمام نئے قوانین اور بلوں کو پاس کیا جائیں جس سے عوام کا تحفظ ملیں اور فائدہ بھی ہو۔اپنے ایک پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی میں کسی بھی خواب کو آپ اپنی ہمت سے حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ میں باہمت رہوں تاکہ کامیاب رہ کر اپنے خواب کو حقیقت بنا سکوں۔اداکار شان شاہد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری خواہش ہے کہ میرا ملک پاکستان ترقی کرتا رہے۔