پریکٹس میچ: ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس چیک کی

July 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوسرے دن ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کو چیک کیا۔ فواد عالم ،سرفراز احمد اور افتخار احمد نے نئی گیند پربیٹنگ کی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے گلوز سنبھال لئے اور وکٹ کیپنگ کی۔ وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب خان نے جم کیا اور نیٹ پریکٹس کی۔ حیدر علی،عمران خان اور کاشف بھٹی بدھ کو ووسٹر میں جوائن کریں گے۔