لوند خوڑ، جرگہ کی کوششوں سے50 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

July 07, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک ) لوند خوڑضلع مردان میں جرگہ کی کوششوں سے 50سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ فریق اول حاجی نادر خان(مرحوم)،حاجی سرفراز، انور شاہین،ظاہر شاہ اور فریق دوم حاجی لطیف اللہ خان (مرحوم)،پروفیسر محب اللہ (مرحوم)،ضیاء اللہ خان اور ظفراللہ خان کے خاندانوں کے درمیان گذشتہ 50 سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس سے علاقے کے امن و امان کو خطرہ تھا۔ عوامی جرگہ لوند خوڑ کے چیئرمین شوکت محمد خان اور انجینئر خان زیب خان کی سربراہی میں معززین علاقہ کے جرگہ نے دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں کیں جو بار آور ثابت ہوئیں اور فریقین نے جرگہ کی موجودگی میں بغلگیر ہوکر دشمنی کے خاتمے کا اعلان کیا اور یوں 50سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔صلح تقریب میں ایم پی اے جمشید مہمند،سابق ڈی سی سید محمد جاوید،مولانا سمیع الرحمن،حاجی محمد فاروق،اسد خان اور ناصر خان بھی موجود تھے ۔ دونوں فریقین نے جرگہ کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں جیسے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔جرگہ مشران شوکت محمد خان اور انجینئر خانزیب نے دشمنی کے خاتمے پر دونوں فریقین اور کوششوں پر جرگہ ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ۔