نواز شریف کو عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا: جاوید لطیف

July 13, 2020

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام کو جو بیانیہ دیا وہ اسی کی جیت کے ساتھ واپس آئیں گے، اب نوازشریف کو پاکستانی عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا۔

جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کو اپنی بےگناہی کا یقین تھا اسی لیے گرفتاری دینے آئے، تاریخ میں لوگ گرفتاری سے بچنے باہر بھاگتے ہیں لیکن نواز شریف نے تاریخ بدل دی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے سزا دینے والے جج ارشد ملک کے ہاتھوں ہی نواز شریف کو بےگناہ ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جس منزل کے حصول کیلئے قربانیاں دیں انشااللہ وہ اب زیادہ دور نہیں، اب نوازشریف کو پاکستانی عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو جو بیانیہ دیا وہ اسی کی جیت کے ساتھ واپس آئیں گے۔